ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مرڈیشور میں تفریح کے لئے گئے ایک شخص پر نامعلوم لوگوں کی طرف سے حملہ کا الزام

بھٹکل: مرڈیشور میں تفریح کے لئے گئے ایک شخص پر نامعلوم لوگوں کی طرف سے حملہ کا الزام

Wed, 04 Sep 2019 20:31:07    S.O. News Service

بھٹکل:4؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) اپنی بیوی کےساتھ شام کو مرڈیشور کے سمندر ی ساحل پر تفریح کے لئے جانے والے ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ   گاڑی کو پارک کرنے کے دوران  اچانک 6-7 لوگ اس پر  ٹوٹ پڑے اور اس کی بری طرح  پیٹائی کی ہے۔   اس شخص کی شناخت  کنداپور تعلقہ کے کنڈلور کے رہنے والے حافظ ذاکر (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  حافظ ذاکر اس وقت بھٹکل سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ذاکر نے بتایا کہ وہ بھٹکل جامعہ آباد میں واقع اپنے سسر  کے گھر آیا تھا اور آج شام اپنی بیوی کو کار پر بٹھا کر مرڈیشور تفریح کے لئے گیا تھا، کار کی پارکنگ کے دوران  بغیر کچھ وجہ بتائے  ایک دوسری گاڑی کے  6/7 لوگوں نے  اس کی پیٹائی کی ہے۔

 واقعے کے تعلق سے  مرڈیشور پولس کو خبر کی گئی ہے اور پولس  معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: